حرفِ آغاز


میرے آقا حُضُور سیدی اعلٰی حضرت رَضِی اللہ عنہُ اپنے
،شہرہ آفاق کلام حداحِق بخشِش میں فرماتے ہیں

کیسے آقاوں کا بندہ ہُوں رضا
بول بالے میری سرکاروں گے


،اور میرے آقا سیدی باپا امیرِ اہلِسُنت مَدَظِلہ فرماتے ہیں

تُو ہے بے کسوں کا یاور، اے میرے غریب پرور
ہے سخِی تیرا گھرانا، مَدَنِی مَدِینے والے
صلی اللہ علیہِ وَسَلم

،سگِ عطار و رضا
جُنید عطارِی

Where is URDU?

Hello Gmail Team,

I didn't found URDU language in "Enable message translation". What's the reason?

in reference to: Message translation - Gmail Help (view on Google Sidewiki)

فلک پے چرچے ہیں بڑے یاروں کے


فلک پے چرچے ہیں بڑے یاروں کے
کیا ہُوا رُتبہ بول بالے پیاروں کے

سزاِ غم پائِی میں نے کیسی مُحبت میں
جرمِ اُلفت میں مِلا رُتبہ غم کے ماروں میں

تڑپ کر غم سے مولا اب دُھائِی ہے دُھائِی
جانِ تجلٰی غم مِٹا اپنے عِصّیاں شُعاروں کے

ترِی کریمی وہ شان کہ بس سُن لیا میں نے
مدد کو آ ہو ئے اِستغاثے غم کے ماروں کے

جاں تڑپے ہے مری جاں مُرغِ بِسمِل جیسی
دُور ہو غم سارے اے شہنشاہ غم گُساروں کے

کِیوں اب نہ پُکارُوں میں اُس کریم کو جُنید
شاں ہے اعلٰی اُن کی رُتبے اعلٰی پیاروں کے

کیا بات رَضا تیری جو یہ کہہ دیا جُنید
جِن کا بندہ ہُوں میں بول بالے سرکاروں کے

جب سے تیرے شہر میں ہم خُوار ہو گئے


جب سے تیرے شہر میں ہم خُوار ہو گئے
ہر مَنزِل پے چَرچَے ہزار ہو گئے

جب شوقِ مُحَبت مرا اِنْتَہا کو پَہنچا
حَیاتِ جاں فِزا ہو گئے گُلزار ہو گئے

بُلندِی پے رہ کر بھی میں پارا ہو گیا
اب منزِلوں سے غم میں بیزار ہو گئے

پاراِ دِل کو دیکھ اِس پر نام کُندہ ہے
اب تو ہر ٹُکڑے پے نام بے شُمار ہو گئے

چاند ستارے دیکھ کر مُجھے ایسا لگتا ہے
ہر اِک پر تِرے کرم کے انوار ہو گئے

اب مُجھے کیا کہنا ہے اور اُس سے
ہر سُو میرے کہنے لا شُمار ہو گئے

ترسا کرتا تھا کبھی وہ مُسکرانے کو جُنید
اب تو تَسلَیم و رضا کی وہ ٹھار ہو گئے

جو گُم گیا تھا کبھِی صحراوں میں جُنید
اب ہر طرف ہی اُس کے مَزار ہو گئے

عَرصَہِ دَراز کے بعد غَمْ ہُوا باکمال جاتا ہے


عَرصَہِ دَراز کے بعد غَمْ ہُوا باکمال جاتا ہے
لمحے ویران ہُوئے دِل پُرملال جاتا ہے

سُن لیا تیری جانِب سے تُو بھی روئے جاتا ہے
اب میرا کیا قُصّور جو آپ بے حال جاتا ہے

نہ بَرکھا بَرْسِی تھی بادِلوں سے قَطْرے لے کر
کیوں آنکھوں سے بہتا ساگر بے مِثال جاتا ہے

مُجھے ویران راستوں میں کوئی تو یاد کرتا ہے
آ دیکھ دِل میں طُوفانِ یاد لازوال جاتا ہے

اب آنسُو نہیں آنکھ میں میں کیسے روؤں
اب نہ روؤں کہ جِگر کا خُونِ سامان جاتا ہے

تُو تو خاکِی سے کب کا ہستِی ہو گیا ہے
مُجھے کیا غم کہ وُجُودِ پامال جاتا ہے

تُجھ سے کہنے آئے تھے کہانِی دِل کی
جو کُچھ سُنایا تھا مُجھ سا بے زُبان جاتا ہے

شہر یار کا رستہ میں پُوچھتا پھرتا تھا کبھی
اب دِل کو کہتا ہُوں وہاں کنگال جاتا ہے

اب دِل کو یُوں مَنانا شُروع کر دِیا ہے جُنید
جو دِل میں رہ کر دُور ہُو با وبال جاتا ہے

اُٹھا بُلندیوں پے یہ گُمنام کون ہے


اُٹھا بُلندیوں پے یہ گُمنام کون ہے
خاک بِھی تَرسَے ہے یہ انجان کون ہے

جِس کِسی کو دیکھا کیسا خیال آیا
یہ ہستِی کِس کی ہے مہمان کون ہے

ہر بُلندِی پے پہنچا، آسماں پے دیکھا
میں بُھولا ہی رہا میزبان کون ہے

جو ہستِی میں بستا جو خُود میں ہے رہتا
کِیوں اُلجھن ہے چھائی ہم نام کون ہے

یہ کیا ہو رہا ہے یہ کیا ہو رہا ہے
خاکِی کہاں ہیں یہ اِنْسَان کون ہے

کیا لُٹ چُکا تھا اور کیا رہ گیا ہے
اِک لفظوں سے جِیتا بے زُبان کون ہے

اب جو مرے دِل میں رہنے لگا ہے جُنید
وہ خاکِی نہیں تو بے نِشان کون ہے

کیا کشمکش سِی چھائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں


کیا کشمکش سِی چھائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں
کِس اِنقلاب کی صَدا پائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں


آو جَلاتے ہیں چَراغ جُنُون کی آتِش سے
وہ بھڑکے گِی آگ جو لگائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں

یُوں گُم سُم سے خُود میں تیرے سامنے آئے ہیں
یہ کیسی اُلجھن بنائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں


جاں بر سِی زخمی یہ خُودِی کِس مرتبے پے پہنچی
کیا صدا وہاں گُنگائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں


کیا کہہ گئے تھے وہ اِس حالتِ تَوَاجَدْ میں
کہ دِن میں رات دِکھائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں


میں دِل یہ اپنا بے حال سا لیے رہ گیا ہوں
کیا گُفتگو رچائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں


جا بیچ دے خُود کو کوڑیوں کے بَھّاو جُنید
کیا انمول قیمت لگائی ہے تُجھ میں اور مُجھ میں